• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود شام کی شاعری کا انتخاب ’’بیٹیاں پھول ہیں‘‘ شائع ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ارود کے ممتاز شاعر اور سینئر صحافی محمود شام کے چھ شعری مجموعوں میں سے منتخب نظمیں اور غزلیں ’’بیٹیاں پھول ہیں‘‘ کے زیر عنوان شائع ہوگئی ہیں۔ کتاب میں بتایا گیا ہے کہ یہ محمود شام کی 1960 سے 2012 تک کی شاعری کا انتخاب ہے۔ وہ زندگی میں کلیات کی اشاعت کی بجائے انتخاب کو ترجیح دیتے ہیں۔ ان کی مقبول عام نظم ’’بیٹیاں پھول ہیں‘‘ کے علاوہ اس انتخاب میں اہم ملکی المیوں اور واقعات پر فوری طور پر لکھی گئی نظمیں بھی شامل ہیں، جن میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر بہت مشہور نظم ’’ایسے بہنوں کو تو رخصت نہیں کرتے بھائی‘‘ نمایاں ہے۔ رونمائی کی تقریب جلد ہی منعقد ہوگی۔
تازہ ترین