• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیموکریٹ،ریپبلکن سینیٹرز میں ایک اور شٹ ڈائون سے بچنے کیلئے اتفاق ہوگیا

واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکہ میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن قانون سازوں کے درمیان حکومت کے ایک اور شٹ ڈاؤن سے بچنے کیلئے عبوری سمجھوتے پر اتفاق ہو گیا لیکن سمجھوتے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔واضح رہے کہ کانگریس کے پاس نئے بجٹ کی منظوری کے لیے جمعے تک کا وقت ہے۔ اگر اس سے قبل کانگریس نے 30 ستمبر تک جاری رہنے والے رواں مالی سال کی باقی ماندہ مدت کیلئےبجٹ منظور نہ کیا تو امریکی حکومت کے ایک تہائی محکمے ایک بار پھر شٹ ڈاؤن اور ان کی سرگرمیاں معطل ہو جائیں گی۔بجٹ پر اختلافات دور کر نے کیلئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت کئی ہفتوں سے جاری تھی جس کے بعد پیر کو مذاکرات کاروں نے ایک عبوری سمجھوتے پر اتفاق کر لیا ہے۔ڈیموکریٹس کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شریک ری پبلکن سینیٹر رچرڈ شیلبی نے پیر کو صحافیوں سے گفتگو میں سمجھوتے پر اتفاقِ رائے کی تصدیق کی۔

تازہ ترین