• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریت قیادت کا35اے قانون کے خاتمے کیخلاف ہڑتال کا اعلان

سری نگر(ایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین کی شق35اے کے خاتمے کی کوششوں کے خلاف بدھ اور جمعرات کو مقبوضہ کشمیر میں مکمل احتجاجی ہڑتال کی جائے گی ۔ مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ آزادی پسند قیادت سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ35اے کی سماعت کے موقع پر بدھ اور جمعرات13اور14فروری کو ہڑتال کی اپیل کی۔مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ آزادی پسند قیادت نے منگل کو مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ بار بار کی ہڑتالوں کے نقصانات سے باخبر ہیں لیکن یہ معاملہ اتنا حساس ہے جس کیخلاف احتجا ج ناگزیر ہے۔

تازہ ترین