• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت،مودی کے سامنے خاتون وزیر کو نامناسب انداز میں چھونے پر ہنگامہ


نئی دہلی (ایجنسیاں)بھارت میں وزیر اعظم نریندر مودی سمیت ریاستی وزیر اعلیٰ اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں ایک وزیر کی جانب سے ساتھی خاتون وزیر کو نامناسب انداز میں چھونے کا واقعہ سامنے آیا ہےاور اس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلا میں ہونے والی ایک تقریب میں ریاست کے نوجوانوں اور کھیل کے وزیر منوج کانتی ڈیب نے اپنی ہی حکومت کی فلاح و بہبود اور تعلیم کی وزیر سنتا چکما کو نامناسب انداز میں چھوا۔جاری ویڈیو میں وزیر کو خاتون وزیر کی کمر پر انتہائی نامناسب انداز میں ہاتھ رکھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد اگرچہ متاثرہ خاتون وزیر نے تاحال کوئی بیان نہیں دیا، تاہم ان کے ساتھ ہونے والے اس واقعے پر دیگر افراد نے آواز اٹھانا شروع کردی ہے اور مرد وزیر کو ہٹانا کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین