• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”دس سال سے ہاتھ نہیں دھوئے“امریکی صدرکے پسندیدہ ٹی وی شو کے میزبان کا انکشاف

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی صدر کے پسندیدہ ٹی وی میزبان نے دس سال سے ہاتھ نہیں دھوئے۔جراثیم کے وجود سے انکاری میزبان کا انکشاف امریکی صدر کو پریشانی میں ڈال سکتا ہے،اور کروڑوں امریکیوں کی صحت کا خطرات میں ڈالنے موجب بن سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ ٹی وی شو ’فاکس اینڈ فرینڈ‘ کے میزبان پیٹ ہیگ سیٹھ نے امریکا میں نئی بحث کا آغاز کردیا جب انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ جراثیم کے وجود سے انکاری ہیں ، کیونکہ وہ انہیں نظر نہیں آتے ہیں اس لئے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دس سال سے اپنے ہاتھ نہیں دھوئے۔ماضی میںعراق میں نیشنل گارڈ کے طورپر خدمات انجام دینے والے ہیگ سیٹھ صدر ٹرمپ کے پسندیدہ رپورٹرز میں شمار کیے جاتے ہیں،ان کے شو کی وجہ شہرت وائٹ ہائوس کے ایجنڈے کو فائدہ پہنچانے کے لئے سازشی نظریات کا پرچار تھا۔ تاہم اب میزبان کی ہاتھ نہ دھونے کی بات سے جراثیم سے خوفزدہ صدر ٹرمپ پریشان ہوسکتے ہیں۔ایک عشرے سے ہاتھ نہ دھونے کا انکشاف اس وقت کیا جب انہوں نے ایک دن کا باسی پیزاکھایا جسے فریج میں بھی نہیں رکھا گیا تھا۔

تازہ ترین