آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل17؍شعبان المعظم 1440ھ 23؍ اپریل 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ابو ظہبی (سبط عارف) خلیجی اخبار کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابو ظہبی میں پہلا ہندو مندر تعمیر ہونے جارہا ہے جس کا سنگ بنیاد 20 اپریل کو رکھا جائے گا۔ اس مندر کی تعمیر کا منصوبہ ابو ظہبی حکومت نے 2015 میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کے پہلے دورے کےدوران منظور کیا تھا۔ مندر کی تعمیر کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے روحانی پیشوا مہنت سوامی مہاراج اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ مندر کی تعمیر کیلئے رسمی زمین توڑ کی تقریب ایک سال قبل دبئی ابوظہبی ہائی وے سے قریب ال راحبہ کے نزدیکی مقام پر ہوچکی۔ یہ مندر 55 ہزار اسکوائر میٹرز کی اراضی پر تعمیر کیا جارہا ہے اور اس سال یو اے ای کے برداشت کے سال کو منانے کیلئے حکومت نے 55 ہزار اسکوائر میٹرز پارکنگ سہولیات کیلئے تحفہ دیا ہے۔ یہ مندر سات ٹاورز کے ساتھ یو اے ای میں سات امارات کی نمائندگی کرے گا۔ اس وقت دبئی میں شیوا اور کرشنا مندر ہی یو اے ای میں واحد مندر ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں