آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 12؍جماد ی الثانی 1440ھ 18؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


نئی دلی(مانیٹرنگ سیل)نئی دہلی کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ اروند کجروال نے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے لواحقین کے لیے 5 لاکھ فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے جب کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر آتشزدگی کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد جھلس کر ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے کیرول باغ علاقے میں واقع آرپیت پیلس نامی ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی، آتشزدگی کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے4 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا جب کہ تقریباً 50 کے قریب افراد کو ہوٹل سے ریسکیو بھی کیا گیا ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں