• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیک وقت دونوں ہاتھوں سے تصاویر بنانے والی فنکارہ


نیدر لینڈ سے تعلق رکھنے والی مصورہ رجاسینا حقیقت کے قریب ترین انسانی تصاویر بناتی ہیں اور حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ دونوں ہاتھوں سے بیک وقت دو مختلف فن پارے بنانے کی صلاحیت بھی خوب رکھتی ہے۔

یہ تصاویر اس قدر حقیقی لگتی ہیں جنہیں دیکھ کر بالکل بھی نہیں لگتا کہ یہ اسکیچ کی گئی ہیںیا کیمرے سے لی گئی ہیں۔

رجاسینا بچپن سے ہی مصوری کے شاہکار نمونے ایک عام پینسل سے تخلیق کرتی تھیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ہنر کو نکھارتے ہوئے دوسرے ہاتھ سے بھی ڈرائنگ بنا شروع کردی۔

پہلے وہ سیدھے ہاتھ سے ڈرائنگ کرتی تھیں پھر انہوں نے دوسرے ہاتھ سے خاکے بنائے بعد ازاں انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو بالکل مختلف پورٹریٹ بناسکتی ہیں۔

رجا سینا کی آن لائن شیئر کی گئی وڈیوز کو اب تک کئی ہزار لوگ دیکھ کر شیئر کر چکے ہیں۔

علاوہ ازیں وہ ٹی وی اداکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ماڈلنگ، میزبانی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے، یہاں تک کہ بچوں کے لیے ولندیزی ویب ٹی وی کی میزبان بھی رہی ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت ان کے حیرت انگیز فن پارے ہیں جو پوری دنیا میں مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔

ان کے فنی کمال کے بارے میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے ان کا انٹرویو کیا ہے اور ان کے غیرمعمولی کام کو سراہا ہے۔

تازہ ترین