• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانجھانی کے بعد رمشا قتل کیس میں بھی انصاف ملے گا‘

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہےکہ ارشادرانجھانی کےبعدرمشاقتل کیس میں بھی انصاف ہوگا۔

بدین کے علاقے ٹنڈوباگومیں میڈیا سےبات کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ارشاد رانجھانی کا قتل انسانیت کا معاملہ تھا جسے لسانی رنگ دیا گیا۔

انہوںنے کہا کہ سندھ حکومت کسی بھی جگہ اپنےفرائض سےکوتاہی نہیں کرتی جبکہ پانی پروفاقی حکومت کی کافی کوتاہی رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہارےہوئے لوگوں کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کےقرض اورخودکشی کےبارےمیں عمران خان سےہی پوچھاجائے، انہیںوفاقی حکومت کےفیصلوں پر کوئی سنجیدگی نہیں ہے۔

انہوںنے میڈیا کو بتایا کہ وفاقی حکومت سندھ کےمعاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی کیونکہ آئین اورقانون میں اس کی گنجائش موجودنہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وسائل کےمعاملے پروفاق سندھ کےساتھ زیادتی کررہاہے۔

تازہ ترین