• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ہاؤس کے’ شکایتی سیل ‘ کی عوامی پذیرائی

عوام سے رابطے کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی سیل قائم کیا گیاتھا جسے عوام کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئےقائم شکایتی سیل کو زبردست کامیابی ملی ہے۔


انہوں نے لکھا کہ ’مسائل کے حل کیلئے عوام سے براہِ راست رابطے کے بندوبست نے وزیراعظم آفس میں قائم میرے’شکایات سیل‘ کی زبردست کامیابی کی راہ ہموار کی ہے‘۔

وزیراعظم نے اس کے ساتھ دبئی میں سالانہ عالمی حکومتی سمٹ میں منعقد موبائل ایپ مقابلے کے نتائج بھی شیئر کیے۔

اس سمٹ میں 87 ممالک نے 4646 موبائل ایپلیکیشن مخلتف کیٹیگریز کی پیش کیںجس میں ’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘ دنیا کی بہترین سرکاری موبائل ایپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر قرار پایا جبکہ پہلے نمبر پر انڈونیشیا اور تیسرے نمبر پر امریکا کی ایپ تھیں۔

تازہ ترین