آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9 جمادی الثانی 1440ھ 15 فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کا کہنا ہے کہ معزور افراد کی ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ معزور افراد کی ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ کو یقینی بنایا جارہا ہےجبکہ معزور افراد کے لئے ملازمت کے اخبارات میں اشتہار دئے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ  نے کہا کہ معزور افراد کی تعلیم اور تربیت کے لئے سندھ حکومت نے اقدامات کئے ہیں۔

سید ممتاز علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پی ایس ایل انتظامیہ کو بھی معزور افراد کے لئے ٹکٹ اور اسٹیڈیم میں اسپیشل داخلے کے لئے کہا جائے گا۔

انہوں  نے  کہا کہ نائو پی ڈی پی اور عالمی ڈاکٹر فورم کے تعاون سے آج معزور افراد کو 100 ویل چیئر دے رہے ہیں۔

سید ممتاز علی شاہ نے  مزید کہا کہ معزور افراد بھی قابل اور ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں،خصوصی افراد کی قابلیت ان کی معذوری سے کہیں زیادہ طاقتور ہے۔ 

تقریب سے وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر، نائو پی ڈی پی اور ورڈ ڈاکٹر فورم نے عہدیداران نے خطاب کیا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں