• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس

ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت بدھ کو ہیڈ کوارٹر ز پاکستان رینجرز میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی/ اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی (ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ)، پولیس اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال بالخصوص حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے پیشِ نظر سیکیورٹی انتظامات کا ازسرِ نو جائزہ لیا گیا اور مشترکہ طور پر امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے مربوط لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا تاکہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خطرے سے مؤثر طریقے سے نمٹا جاسکے۔

تازہ ترین