• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لئے پشاور زلمی نے ٹیم کے پشتو ترانے کی ویڈیو جاری کردی۔


پشاور زلمی کا پشتو ترانہ معروف پشتو گلوکار زیک آفریدی اور گل پانڑہ نے گایا ہے جبکہ اسے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر لئیق زادہ نے تحریر کیا ہے۔

پشاور زلمی کا پشتو ترانہ خیبر پختونخوا کے ثقافتی اور تاریخی پس منظر پر مبنی ہےجس میں علاقے کے ثقافتی رنگ نمایاں ہیںجبکہ نوجوانوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اپنے شعبے میں بہترین کام کرنے کے ساتھ امن کے فروغ میں بھی کردار ادا کریں۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ ترانہ پورے خیبرپختونخوا اور زلمی کے مداحوں کے دل کی آواز ہے۔ انشاءاللہ زلمی کی ٹیم پی ایس ایل فور میں اچھی کارکردگی دکھاکر مداحوں کی امیدوں پر پورا اترےگی۔

تازہ ترین