• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سعودی ولی عہد کے دورہ پر ڈیم منصوبوں کے لیے معاہدہ کیا جائے گا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے  مفاہمتی یادداشت (ایم او یوز) پر بھی دستخط ہوں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے دیامر بھاشا، مہمند ڈیم منصوبوں کے لئے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے ساتھ بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے مفاہمتی یادداشت( ایم او یو)  پر بھی دستخط ہوں گے۔

وفاقی کابینہ میں سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری کل پیش کی جائے گی ۔

دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال فراہم کیے جائیں گے، جبکہ مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ، شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔

سعودی عرب کی طرف سے جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں گے، جبکہ جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیںگے۔

واضح رہے کہ 16 فروری کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان کابینہ کے ہمراہ سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین