• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معصوم کا خون بہانے والا میرادشمن ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ جو بھی سندھ کے امن کو خراب اور معصوم کا خون بہائے گا وہ میرا دشمن ہے، میں ہر اس دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹوں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر اور ڈی آئی جی لاڑکانہ کو قتل ہونے والے تینوں مزدوروں کے ورثاء کے ساتھ رابطہ کرنے اور مقتولین کے جسد خاکی ان کے گائوں تک پہنچانے کیلئے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا ڈی آئی جی کو حکم دیا کہ قاتلوں کو گرفتار کرکے اُن پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیاجائے اور مجھے رپورٹ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اس وقت تک چین سے نہ بیٹھنے دیں جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوجاتے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی تکلیف دہ واقعہ ہے، کسی کا خون بہانا کون سی انسانیت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں رہنے والا ہر شخص خواہ وہ کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ سندھی ہے اور ہمارا بھائی ہے۔

تازہ ترین