• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانیوں کی مہمان نوازی، جرمن سفیر کا وزن بڑھادیا

پاکستانیوں کی مہمان نواز ی کے چرچے تو دنیا بھر میں ہیں اور اب پاکستان میں تعینات جرمن سفیر بھی اس کے معترف ہوگئے ہیں۔


جی ہاں سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مارٹن کوبلر کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کی مہمان نواز ی نے ان کا وزن بڑھادیا ہے جس کی وجہ سے انہیں نئے کپڑے سلوانے پڑ گئے ہیں۔

جرمن سفیر کاکہنا ہے کہ مٹن بریانی،نان اور جلیبی جیسے کئی کھانوں کو وہ منع نہیں کر پائے جس کی وجہ سے انکا وزن بڑھ گیا ہے۔مارٹن کوبلر نے مختلف کھانے کھاتے ہوئے اپنی کئی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

تازہ ترین