• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران خودکش حملہ، جاں بحق اہلکاروں کی تعداد 27 ہو گئی

ایران میں پاسداران انقلاب گارڈز کی بس پر خودکش حملے میں جاں بحق اہل کاروں  کی تعداد 27 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق خودکش حملہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں کیا گیا، حملے میں ایرانی گارڈز کی بس کو زاہدان اور خش شہروں کے درمیان ہائی وے پر نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق شدت پسند تنظیم جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

تازہ ترین