• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی قرضے میں اضافہ، تاریخ میں پہلی بار 220کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا

واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی قرضہ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،جس کے بعد پہلی مرتبہ امریکی قرض220 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے جاری بیان میں بات سامنے آئی کہ مجموعی عوامی قرض 220 کھرب 10 ارب ڈالر ہے۔ 20 جنوری 2017 کوڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے کے موقع پر یہ قرض 199 کھرب 50 ارب ڈالر تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر 2017 میں 15 کھرب ڈالر کی ٹیکس کٹوتی اور گزشتہ برس کانگریس کی جانب سے مقامی اور عسکری پروگرامز پر اخراجات میں اضافے کے اقدام سے قرض میں اضافہ ہوا۔

تازہ ترین