• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز کی نوجوانوں پر فائرنگ سے 2شہید

سری نگر(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے تازہ ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز نے علاقے کو گھیر کر گھر گھر تلاشی لی اورآپریشن کے دوران 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔دوسری جانب بھارتی آئین کے آرٹیکل 35 اے کو چیلنج کرنے سے متعلق دائر پٹیشن اور رواں ہفتے اس پر سماعت کے سلسلے میں کشمیر میں 2 روز کی مکمل شٹر ڈان ہڑتال کی جارہی ہے۔

تازہ ترین