• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغل اعظم کی انار کلی، مدھو بالا کی 86 ویں سالگرہ

بالی وڈ فلموں میں لازوال رومانوی کردار ادا کر نے والی مدھو بالا کی آج چھیاسی ویں سالگرہ ہے۔

1933 میں دہلی میں پیدا ہونے والی ممتاز جہاں دہلوی نے فلم نگری میں قدم رکھا تو مدھو بالا کہلائیں اور سلور اسکرین کو اپنے حسن کی چکاچوند اور مسحور کن اداکاری سے ایسا جگمگایا کہ ہر طرف ان کی دھوم مچ گئی۔


فلم ’محل‘ سے شہرت اور ناموری کا جو سفر مدھو بالا نے شروع کیا اس کا عروج تھا شہرہ آفاق فلم مغل اعظم، جس کے بعد مدھو بالا صرف اداکارہ نہیں رہیں بلکہ سینما کی تاریخ میں لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر گئیں۔

اپنی مختصر زندگی میں مدھو بالا نے 24 فلموں میں کام کیا جن میں سے زیادہ تر سپر ہٹ رہیں لیکن دلیپ کمار کے ساتھ مدھو بالا کی جوڑی کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں پرائی آگ، لال دوپٹہ، امر پریم، سنگار، نیکی اور بدی، دواستاد، چلتی کا نام گاڑی اور مسٹر اینڈ مسز 55 قابلِ ذکر ہیں۔

ورسٹائل اداکارہ صرف 36 سال کی عمر میں 23 فروری 1969کو عارضہ قلب میں مبتلا ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو گئی لیکن اپنے کام سے ہمیشہ کے لئے امر ہو گئی۔

تازہ ترین