آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 9 جمادی الثانی 1440ھ 15 فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے علاقے ہنجروال کے ایک مکان سے 32سالہ نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے، نوجوان کے پراسرار قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

تھانے میں دی گئی درخواست میں متوفی کے ماموں محمد فیصل نے کہا ہے کہ میرے 32سالہ بھانجے علی رضا کو نامعلوم افراد نے قتل کیا اور اس کی لاش کو پنکھے کے ساتھ لٹکا دیا۔

ہنجروال کے علاقے سرور ٹاؤن میں رہائش پزیر مقتول کے ماموں کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ رکشہ چلاتا ہے اور جب گھر پہنچا تو اس نے بھانجے علی رضا کے کمرے میں جا کر دیکھا کہ اس کی لاش پنکھے کے ساتھ لٹک رہی تھی۔

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اس کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔

علاقہ پولیس نے محمد فیصل کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں