• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں 40 سے زائد غیر ملکی پلیئرز 6 ٹیموں کی جانب سے شرکت کرتے ہوئے ایونٹ کو انٹر نیشنل برانڈ بنائیں گے،ان میں کتنے بڑے نام ایسے ہیں جو پہلی مرتبہ لیگ میں ڈٖیبیو کرتے ہوئے شائقین کا لہو گرمائیں گے، جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کی لاہور قلندرز میں شمولیت نہ صرف اسکا سابقہ ریکارڈ بہتر کرے گی،اسی طرح ویسٹ انڈیز کے کارلس بریتھویٹ لاہور قلندرز ہی نہیں پی ایس ایل کے لئے اپنا کھاتہ پہلی مرتبہ کھولیں گے۔نیوزی لینڈ کے مشہور زمانہ کرکٹر کولن منرو جنہیں ٹی20 انٹر نیشنل میں بیسٹ اسٹرائیک ریٹ رکھنے کا اعزاز حاصل ہے ،وہ کراچی کنگز کے ذریعے پی ایس ایل کی رونقوں کا پہلی مرتبہ حصہ بنیں گے ، نیپالی لیگ اسپنر سندیپ لیمیچن لاہور قلندرز کے لئےا سپن کا جدو جگانے اور دکھانے پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں اتر رہے ہیں،انگلینڈ کے این بیل اسلام آباد کی نمائندگی کرتے ہوئے پہلی مرتبہ پی ایس میں اپنا جادو دکھائیں گے ،نیوزی لینڈ کے ایک اور کرکٹر کورے اینڈرسن لاہور قلندرز کی زینت بنے ہیں تو پی ایس ایل پلیٹ فارم کا ٹکٹ لینے کے بعد پہلی مرتبہ سوار ہونے کو بے قرار ہیں ۔آسٹریلیا کے ڈینیل کرسٹین ملتان سلطانز کے سکواڈ میں پی ایس ایل ڈیبیو کے لئے تیاری پکڑ چکے ہیں ،پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ غیر ملکی پلیئرز انگلینڈ سے 12 ہیں،ویسٹ انڈیز 8 کرکٹرز کے ساتھ دوسرے ،آسٹریلیا 7 کے ساتھ تیسرے،جنوبی افریقا 5 کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ کے 4،زمبابوے کے 2 اور نیپال کے ایک کھلاڑی شامل ہیں ،اینٹن ڈیوسچ،برینڈن ٹیلر،جوئے ڈینلی،نکولس پورن،لوری ایونز،ڈینیئل کرسچن، ٹام مورس،کولن انگرام،روی بوپارا،سکندر رضا،آران سمرز،بین ڈنک، لیام لیونگ اسٹون،شین واٹسن،ڈیوین براوو،ریلی روسو،ہیری گرنی،کرس گرین،کیرون پولارڈ ،ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، ڈیوڈ ملان ،وین میڈسن،کرس جارڈن،یوک رونچی،فل سالٹ،کیمرون ڈیلپورٹ اورویان پارنیل سمیت کئی پرنے اور نئے نام پاکستان سپر لیگ 4 میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔


تازہ ترین
تازہ ترین