آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 19؍ صفرالمظفّر 1441ھ 19؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پی ایس ایل کھلاڑیوں کیلئے پشاوری چپل تیار

پاکستان سُپر لیگ کے لیے پشاور میں کاریگروں نے خصوصی چپل کھلاڑیوں کو تحفے میں دینے کے لیے تیار کرلی ہے۔

پشاوری چپل اپنی مخصوص بناوٹ کے باعث دنیا بھر میں شہرت کی حامل ہے، پی ایس ایل میں کھیلنے والے کئی نامور کھلاڑیوں کو دکانداروں نے مختلف ڈیزائن کی دیدہ زیب پشاوری چپل تحفے کے طور پر دی ہیں اور ان کے لیے مزید چپلوں کی تیاری بھی جاری ہے۔

ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنے والے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے مالکان کو بھی دکانداروں نے انکی خدمات کے اعتراف میں مشہور پہناوے سے نوازا جبکہ پشاوری کاریگر ننگلیالے کہتے ہیں کہ وہ لاہور قلندرز کے مالکان کے لیے مزید چپل بھی تیار کررہے ہیں ۔

دکاندارکے مطابق ڈیرن سمیی کے پاؤں کا نمبر چودہ ہے جبکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو تحفے میں دی جانے والی چپل ہائی کرم لیدر کی بنی ہوئی ہیں۔

پشاور میں کاریگر کی جانب سے اپنی پسندیدہ ٹیم ،پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے لیےچپلوں کا یہ تحفہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر کوئی اپنے مخصوص انداز میں ان ٹیموں کو سپورٹ کرتا ہے ۔

خاص رپورٹ سے مزید