• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نون لیگی رہنما جیل کے باہر بارش سے پریشان

جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مخصوص ہے ۔

آج جمعرات ہونے کی وجہ سے میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما اور کارکن کی کوٹ لکھپت جیل لاہور پہنچ گئے۔

لاہور میں بارش ہو رہی ہے جبکہ جیل کے باہر شیڈ نہ ہونے کے باعث نون لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کو بارش میں پریشانی کا سامنا۔

جیل کا عملہ سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں شامل افراد کو جیل کے اندر جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

نون لیگ کے رہنما پرویز رشید جو نواز شریف سے ملاقات کرنے جیل پہنچے ہیں ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج میں جو رکاوٹیں ڈالی گئی ہیں وہ ساری دنیا نے دیکھ لی ہیں،نواز شریف کو علاج کی مناسب سہولتیں نہیں دی جا رہیں۔

تازہ ترین