• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے ناور گلوکارعاطف اسلم عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پراپنا نیا گانا 'بارشیں ریلیز کر دیا۔

 گلوکارعاطف اسلم کی ان دنوں بالی ووڈفلم نگری میں خوب دھوم مچی ہوئی ہے جو کئی بالی فلموں کو مشہور گانے دینے کے بعد عاطف اسلم نے ایک بار پھر اپنی آوازکا جادو جگا دیاہےاور اب عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کے موقع پراپنا نیا گانا 'بارشیں ریلیز کر دیا۔

گانے کی میوزک ویڈیو میں عاطف اسلمکے ساتھ بھارتی اداکارہ نشرت بھروچا نے دیا ہے۔

’بارشیں‘گانا گلشن کمار اور ٹی سیریز کی پیشکش ہے جس کی موسیقی آرکو کی جانب سے ترتیب دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عاطف اسلم کے گانے کوتیس لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی اس گانے کو کافی پذیرائی مل رہی ہے۔

’بارشیں‘ گانا 4 منٹ 17 سیکنڈز کے دورانیے پر مشتمل ہے جسے ایک ہی دن میں 36 لاکھ سے بھی زائد مداح دیکھ چکے ہیں۔

اس سے قبل عاطف اسلم نے ’12 بجے‘ گانا ریلیز کیا تھا جو مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

تازہ ترین