• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے ڈاکٹروں کی آج بھی ہڑتال، مریض پریشان

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، آج ہونے والے آپریشن ملتوی کر دیے گئے۔

سندھ بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز کی بندش کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ینگ ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں اور مراعات پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر کی جائیں۔

ڈاکٹروں کی جانب سے شعبہ حادثات میں مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے تاہم او پی ڈی سمیت آپریشن تھیٹر کا بائیکاٹ جاری ہے جس کے باعث درجنوں آپریشن ملتوی ہوگئے ہیں،مریضوں کو آپریشن کی نئی تاریخ بھی نہیں دی جاسکی ہے۔

ڈاکٹروں نے اسپتالوں میں احتجاج بھی کیا انہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے، اس موقع پر زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔

ڈاکٹروںکا کہنا تھا کہ جب تک تنخواہ میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو جاتا احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیں گے۔

سندھ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تنخواہیں اور الاونسز بڑھانے سے سمیت دیگر مطالبات کی عدم منظوری پر گزشتہ روز (بدھ کو)بھی تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے باعث مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تازہ ترین