آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی سوائن فلو کا شکار ہو گئیں، انہیں اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

شبانہ اعظمی کو سردی زکام ہونے پر اسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور وہیں ان میں سوائن فلو ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال داخل کر لیا گیا۔

شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ ’میں کسی سوائن کے رابطے میں نہیں آئی ،پھر بھی مجھے سوائن فلو ہوگیا۔خیر،بہت مشکل سے مجھے آرام اور اپنا خود احتساب کرنے کا وقت ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ’سپتال میں داخل ہونا میرے لئے زبردستی بریک لینے جیسا ہے۔ میری صحت میں تیزی سے بہتری ہورہی ہے ۔

واضح رہے شبانہ اعظمی آخری بارسونم کپور کی فلم ’ نرجا‘ میں نظر آئیں تھیں ۔

شبانہ اعظمی مشہور شاعر کیفی اعظمی کی بیٹی ہیں اور مشہور نغمہ نگار جاوید اختر ان کے شوہر ہیں۔ شبانہ اعظمی نے سال 1973میں شیام بینیگل کی فلم انکر سے فلم انڈسٹری میں اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔

اس فلم کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اس کے ساتھ انہیں ارتھ،کھنڈر،پار جیسی فلموں کے لئے بھی نیشنل ایوارڈ سے نوازہ گیا۔ ارتھ، نشانت، انکر، اسپرش، منڈی، معصوم وغیرہ فلموں میں انہیں بے مثال اداکاری کی ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں