• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا کے ضلع نوشہرہ میں 5 افراد کے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے۔

نوشہرہ کے علاقے قندی تازہ دین کے علاقے میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے5 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں، جن کی لاشیں مقامی اسپتال لے جائی گئی ہیں۔

علاقہ ڈی پی او منصور امان کے مطابق قتل ہونےوالےخاندان کاتعلق بڈھ بیر پشاورسےہے،جن میں میاں، بیوی ان کی بیٹی اور 2بیٹے شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اندوہناک قتل کی واردات کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین