آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 10؍جمادی الثانی 1440ھ 16؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انیس سو پچاس اور ساٹھ کی دہائی میں بالی وڈ پر راج کرنیوالی من موہنی اداکارہ مدھوبالا کی 86 ویں سالگرہ پر ان کے اعزاز میں گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلموں میں لازوال رومانوی کردار ادا کر نے والی مدھو بالا کی آج چھیاسی ویں سالگرہ ہے، اس موقع پر سرچ انجن گوگل نے سپیشل ڈوڈل جاری کیا ہے۔

1933 میں دہلی میں پیدا ہونے والی ممتاز جہاں دہلوی نے فلم نگری میں قدم رکھا تو مدھو بالا کہلائیں اور سلور اسکرین کو اپنے حسن کی چکاچوند اور مسحور کن اداکاری سے ایسا جگمگایا کہ ہر طرف ان کی دھوم مچ گئی۔

فلم ’محل‘ سے شہرت اور ناموری کا جو سفر مدھو بالا نے شروع کیا اس کا عروج تھا شہرہ آفاق فلم مغل اعظم، جس کے بعد مدھو بالا صرف اداکارہ نہیں رہیں بلکہ سینما کی تاریخ میں لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر گئیں۔

اپنی مختصر زندگی میں مدھو بالا نے 24 فلموں میں کام کیا جن میں سے زیادہ تر سپر ہٹ رہیں لیکن دلیپ کمار کے ساتھ مدھو بالا کی جوڑی کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔

ان کی مشہور فلموں میں پرائی آگ، لال دوپٹہ، امر پریم، سنگار، نیکی اور بدی، دواستاد، چلتی کا نام گاڑی اور مسٹر اینڈ مسز 55 قابلِ ذکر ہیں۔

ورسٹائل اداکارہ صرف 36 سال کی عمر میں 23 فروری 1969کو عارضہ قلب میں مبتلا ہو کر اس دنیا سے رخصت ہو گئی لیکن اپنے کام سے ہمیشہ کے لئے امر ہو گئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں