• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کے مشہور و معروف ’امبانی‘ خاندان کی جانب سے ایک انوکھا دعوت نامہ منظرِعام پر آیا ہے جس نے سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کر لی ہے۔

’رلائنس‘ کمپنی کے چیئرمین مُکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی اپنی بچپن کی دوست’ شلوکا مہتا‘سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آکاش امبانی اور شلوکا مہتا رواں سال9مارچ کو ممبئ کے’ بندرا کرلا کمپلیکس‘ میں شادی کریں گے جس کے دعوت نامے نےتمام دیکھنے والوں کا دل موہ لیا ہے۔

اس دعوت نامے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دیگر شادیوں کے کارڈز سے بالکل منفرد ہے ۔اس کارڈ کوایک خوبصورت باکس کے اندر رکھا گیا ہے جسے کھولتے ہی اس پر موجودہ لائٹس کے ساتھ میوزک بھی چلنا شروع ہوجاتاہے۔

اس باکس میں سب سے پہلے ہندو مذہب کے بھگوان’ کرشنا اور رادھا‘ کی تصویر رکھی گئی ہے جس میں وہ پھولوں کے دلکش باغ میں موروں کے درمیان موجود ہیں۔

اس تصویر کے بعد آکاش امبانی کے والدین نیتا امبانی اور مکیش امبانی کا دعائیہ پیغام موجود ہے جس میں وہ مہمانوں کو مدعو کرنے کے ساتھ ساتھ اس نئے جوڑےکی آنےوالی زندگی کے لیے خوشی و مسرت کے خواہاں ہیں۔

اس دعوت نامے میں دیگر چھوٹے کارڈز بھی رکھے گئے ہیں جن میں شادی کے دنوں ہونے والی مختلف تقریبات کا ذکر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین