• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حکومت نواز شریف کی صحت پر ڈیل کرنا چاہتی ہے‘

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کہتے ہیں کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت ڈیل اور این آر او کے نام پر بلیک میل کرنا چاہتی ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے آمد کے موقع پر طلال چوہدری میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کسی کو چھٹی نہیں دے سکتا تو این آر او کیا دے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم کی عزت اور اختیارات نہیں ہوتے۔

نون لیگی رہنما طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا 28 دن سے دل کا علاج نہیں کرایا جا رہا۔

تازہ ترین