• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس ، 36 ممالک کے ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش


پیرس کے نواحی شہر مونفرمائی میئری کے کلچر پروگرام میں 36 ممالک کے ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کئے۔

پاکستانی ڈیزائنرمحترمہ آصفہ ہاشمی نے بھی پاکستانی روایتی ملبوسات پیش کئے اور مختلف ممالک کی ماڈلز کے ذریعے پاکستانی ملبوسات متعارف کرائے۔

اس کلچرل اینڈ کری ایشن فیشن شو میں تین سو سے زائد ماڈلز اور ڈیزائنر نے حصہ لیا۔

پاکستان کی جانب سے اس سال بھی آصفہ ہاشمی نے بھرپور شرکت کی پاکستانی ماڈلز کی تعداد 25 تھی جو کہ اس شو میں شریک تمام ممالک کے گروپس میں سب سے زیادہ تھی پاکستانی خواتین کے علاوہ پاکستانی ملبوس عربی ترکی اور موریشز کی خواتین نے بھی زیب تن کئے اور ریمپ پر کیٹ واک کی۔

پاکستانی شادی کی تھیم کے حوالے سے مہندی بارات اور ولیمے کی تقریبات کی مناسبت سے لباس پیش کیے اس موقع پر پاکستان ایمبیسی کے پریس کونسلر قمر بشیر اور مس اقراء نے پاکستان کی نمایندگی کی اور پاکستانی گروپ کی حوصلہ افزائی کی ۔

پروگرام کے دوسرے حصے میں پوپ آرٹ اور سٹریٹ آرٹ کی تھیم پر زبردست لباسوں کی نمائش کی پیش کی گئی جس میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر آصفہ ہاشمی نے تین مختلف لباس اپنی ماڈلز کو زیب تن کروا کر پیش کیے اور زبردست داد وصول کی۔

انہوں نے بہت مہارت سے کمال کی پینٹگ کی ہوئی تھی ایک لباس پیانو کا طرز پر جبکہ ایک پر انہوں نے پوپ آرٹ کی طرز پر پینٹنگ کی جبکہ تیسرے لباس پر دنیا بھر کی مشہور شخصیات کے علاوہ قائداعظم او علامہ اقبال کی تصویر کی منظر کشی کی آصفہ ہاشمی نے دوران نمائش واک ریمپ پر اپنی ماڈل کے لباس پر پینٹگ کرکے لکھا کہ’ آرٹ کبھی مر نہیں سکتا‘ بھی جسے بہت سراہاگیا۔

فرانس بھر سے ڈیزائنرز نے اس فیشن شو میں حصہ لیا اور اپنے منفرد اور خوبصورت ملبوسات پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔

تازہ ترین