• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینیمیٹڈ فلم’فروزن 2 ‘کا پہلا ٹریلر جاری


والٹ ڈزنی پکچرز کی2013ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’فروزن‘کے سیکوئل"فروزن 2 "کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن فیورکی ہدایتکاری ایک بار پھر کرس بک اور جینیفر لی نے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل،ایڈینا مینزل،جوناتھن گروف اورجوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں عکسبند کی گئی ہیں۔

پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا،اینا،کرسٹوف اور اولاف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔

والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت بننے والی یہ فلم 22 نومبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین