• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا پی پی ، ق اور ن لیگی رہنمائوں کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ

نیب نے ق لیگ، ن لیگ اور پی پی رہنمائوں کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

چیرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں رہنمامسلم لیگ ق چودھری شجاعت،چودھری پرویز الہی کیخلاف3تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

نیب اعلامیہ کے مطابق مسلم لیگ ن کےصدیق الفاروق کےخلاف بھی انکوائری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پیپلزپارٹی کی رہنما حناربانی کھراورغلام ربانی کھر کیخلاف 2 انکوائریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اعلامیہ کے مطابق سابق ایم ڈی بیت المال شیخ عابدوحید کے خلاف بھی انکوائری شروع کرنےکافیصلہ ہوا۔

نیب اجلاس میں سابق چیرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی، پرائیویٹ سیکرٹری،دیگرکیخلاف معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سابق چیرمین سی ڈی اےکامران لاشاری اور دیگر افسران کےخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 13انکوائریاں شروع کرنےکی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 7 تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین