• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 4 : آن لائن ٹکٹوں کی فروخت رات 12 بجے شروع ہوگی

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے پاکستان میں کھیلے جانے والے شیڈولڈ میچز کے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت آج رات بارہ بجے شروع ہوگی ۔

پی ایس ایل 4 کے پہلے مرحلے میں لاہور اور کراچی میں ابتدائی چار راؤنڈ میچز کے ٹکٹ فروخت ہوں گے۔

سپر لیگ کے بیس فیصد ٹکٹ آن لائن فروخت ہوں گے ۔

پی ایس ایل کے شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے پاکستان میں کھلیے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت کم کردی گئی ۔

ٹکٹوں کی کم سے  کم قیمت 500 اور زیادہ سے زیادہ 3ہزار رکھی گئی ہے ۔

پہلی بار ٹکٹوں کی ہوم ڈیلیوری کی سہولت بھی میسر کی گئی ہے۔

پی ایس ایل 4 کے کراچی میں سات اور دس مارچ کو میچز ہوں گے جبکہ نو اور دس مارچ کو لاہور میں میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے ٹکٹ 500 روپے سے 8 ہزار روپے تک ہوں گے۔

تازہ ترین