• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالنگ،وہاب ریاض، بیٹنگ شرجیل خان اور فیلڈنگ میں عمراکمل بہترین کھلاڑی

پاکستان سپر لیگ کا چوتھا مرحلہ آج شروع ہونے جارہا ہے ، پی ایس ایل میں کس کھلاڑی نے کتنی وکٹیں لیں اورکس نے کتنے کیچز پکڑے ۔

پی ایس ایل کے بالرز میں وہاب ریاض اب تک سب سے آگےرہے ہیں جبکہ فیلڈنگ میں عمرا کمل نمبر ون پررہے ۔

بیٹنگ میں سب سے آگے شرجیل خان رہے ہیں ۔

پی ایس ایل میں سب سے بڑی 117 رنزکی انفرادی اننگز، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان کے نام رہی۔

تینوں پی ایس ایل میں وہاب ریاض نے اب تک 48 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ عمراکمل نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے 15 کیچز پکڑے۔

ایونٹ کے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی کا اعزاز مصباح الحق کے نام رہا،وہ 44 سال کی عمر میں ہونے کے باوجود ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین