• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بیجنگ:برفباری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد دیوار چین پہنچ گئی

چین کے دیگر حصوں کی طرح بیجنگ میں بھی برفباری کے بعد موسم حسین ہوگیا جس کا بھرپور لطف اْٹھانے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد دیوار چین جا پہنچی۔


دیوار چین پر آنے والے سیاحوں کو برف کی وجہ سے ہونے والی پھسلن سے کافی پریشانی ہوئی اور کئی سیاح گرتے پڑتے اور سنبھلتے رہے۔

سیاح ایک دوسرے کے ہاتھوں کو تھام کر اور دیوار کا سہارا لے کر پھسلنے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین