• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کے فقید المثال استقبال کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فقید المثال استقبال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے استقبال، مصروفیات اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہا ہے، پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا، یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،سعودی ولی عہد چار طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے جبکہ ان کے پروٹوکول کیلئے 300 لینڈ کروزرز مختص کئے ہیں۔

16 فروری کو آمد پر وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کےدورہ پاکستان میں تاریخ ساز معاہدوں اور ریکارڈ سرمایہ کاری ہونےکی توقع ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یوز) پر بھی دستخط ہوں گے ۔

تازہ ترین