آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ11؍ شوال المکرم 1440 ھ 15؍جون 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سیزن فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع ہیں جبکہ لاہور قلندر کی قیادت محمد حفیظ کررہے ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے گذشتہ سال کی پرفارمنس بھلا کر جیت کے لئے کھیلیں۔

لاہورقلندرز کی ٹیم میں کپتان محمدحفیظ،اےبی ڈی ویلیئرز، فخرزمان، اینٹن ڈیوچچ، برینڈن ٹیلر، سہیل اختر، کارلوس بریتھ ویٹ، یاسرشاہ، شاہین آفریدی،حارث رؤف اور راحت علی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ رضوان حسین، لیوک رونکی، فلپ سالٹ، حسین طلعت، کیمرون ڈیل پورٹ، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، سمیت پٹیل، محمد سمیع اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔

لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں اے بی ڈی ویلیئرز، اینٹون ڈیوسیچ، برینڈن ٹیلر اور کارلوس بریتھ ویٹ جبکہ جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپورٹ، لیوک رونکی، سمیت پاٹیل اور فل سالٹ شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں دونوں ٹیمیں اب تک چھ مرتبہ آمنے سامنے آچکی ہیں۔ تین میچ اسلام آبادیونائیٹڈ نے جیتے جبکہ دو میچز میں جیت لاہور قلندرز کا مقدر بنی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آخری مرتبہ پی ایس ایل تھری کے 18ویں میچ میں مدمقابل آئی تھیں، اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 6وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں