• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز مقدمات میں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے بعد آج اسلام آباد سے لاہور جائیں گے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ شہباز شریف اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں،ان کی لاہور جانے کی تیاریاںجا ری ہیں اور وہ جمعے کو لاہور روانہ ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لاہور پہنچنے کے بعد پہلے اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے ،وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف پارٹی رہنماؤں اور ارکان پنجاب اسمبلی سے بھی پارٹی امور پر مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین