• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار،100 انڈیکس 37پوائنٹس مزید کم ہوگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری کی خبروں کے باوجود مندی برقرار رہی اور 100انڈیکس 37پوائنٹس مزید کم ہو گیا ،سرمایہ کاری مالیت 15 ارب 30کروڑروپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 22.85 فیصدکم اور 53.98 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی مارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 37.13پوائنٹس کمی سے 40506. 98پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 339کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 138 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ، 183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 15ارب 30کروڑ 33لاکھ 31ہزار 980 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 80کھرب 39ارب 60کروڑ 64لاکھ 26ہزار 193روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر 12کروڑ 36لاکھ 19ہزار 400شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت3کروڑ 66لاکھ 22ہزار 410 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 100.00روپے اضافے سے 7300.00 روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت 81.50 روپے اضافے سے 2040.00 روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت 56.98 روپے کمی سے 2400.00 روپے ہوگئی۔

تازہ ترین