• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 138. 92روپے سے گھٹ کر 138. 90روپے اور قیمت فروخت 139.02 روپے سے گھٹ کر 139.00 روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 138.60 روپے اورقیمت فروخت 139.10 روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں 70 پیسے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خریدمیں 70پیسے اور فروخت میں 35پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین