• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس (ر) قاضی خالد علی اسلام آباد میں مختلف حکومتی شخصیات سے قانون کی تعلیم کے حوالے سے منصوبے پر بات کریں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہید ذوالفقار علی بھٹو جامعہ قانون (ذیبول) کے بانی شیخ الجامعہ جسٹس (ر) قاضی خالد علی نے کہا ہے کہ ذیبول نے قانون سے باخبری کے لیے ایک ایف ایم ریڈیو اور ایک ٹی وی چینل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل بتائی۔ قاضی خالد اسلام آباد میں 16 فروری تک قیام کریں گے اور اس دوران مختلف حکومتی شخصیات سے اس منصوبے پر بات کریں گے۔ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز سے قانون کی تعلیم کے حوالے سے سپریم کورٹ کےحالیہ فیصلے پر مرحلہ وار عمل درآمد کی طریقہ کار پر بات کریں گے۔ اس فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ قانون کی تدریس کے لیے اعلیٰ عدالتوں کے حاضر اور ریٹائرڈ ججوں کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔
تازہ ترین