• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز کا پاک بحریہ کی زیر نگرانی کراچی کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز (سی جی ایس) ہائی یانگ ڈی شو ہاو نے پاکستان کی ارضیاتی نقشہ کشی اور ہائیڈروکاربن کی دریافت کے سلسلے میں پاکستان بحریہ کی زیر نگرانی کراچی کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ ترجمان کے مطابق چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز کی اس مہم کا دورانیہ دسمبر 18سے شروع ہوا جو19 فروری تک ہو گا۔ چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز کے دورے کا فیصلہ گزشتہ برس چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی چین کے ارضیاتی سروے کے نائب وزیر ڈاکٹر زونگ زیران سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ مہم کے دوران چین کے ارضیاتی تحقیقاتی جہاز نے پاکستان کی سمندری حدود میں مختلف ارضیاتی تبدیلیوں پر تحقیق کا آغاز کیا۔
تازہ ترین