• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایوی ایشن پالیسی کو اگلے ماہ تک وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کردیا جائیگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت نے کہا ہے کہ نئی ایوی ایشن پالیسی کو اگلے ماہ تک وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کردیا جائے گا، مزید ائیرلائنز کو ملک میں آپریشنز شروع کرانے کے لیے ان کو مزید سہولیات اور طریقہ کار کو آسان بنایا جارہا ہے،وہ جمعرات کو وزیر آعظم پاکستان عمران خان کی کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پودا لگا نے کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر سی اے اے ہیڈ کوارٹرز کے اعلی افسران اور کراچی ائیرپورٹ کی اعلیٰ انتظامیہ بھی موجود تھی۔
تازہ ترین