• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں طالبان امریکا مذاکرات کا علم نہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا افغان مذاکرات کے بارے میں میرے علم میں کچھ بھی نہیں،طالبان رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات کے بارے میں بھی معلوم نہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں امریکا افغان مذاکرات کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں جب کہ طالبان رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات کا بھی علم نہیں۔گزشتہ روزطالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے جاری کردہ بیانمیں کہا تھا کہ افغانستان میں 17 سال سے جاری امریکی اتحادی افواج اورطالبان کے درمیان جاری لڑائی ختم کرنے اورامن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں طالبان اورامریکا کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور18 فروری کواسلام آباد میں ہوگا۔
تازہ ترین