• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی کابینہ، سعودی عرب سے 45 ارب کے 5 توانائی منصوبوں کی توثیق

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات پیش کی گئیں اور سعودی عرب کے ساتھ توانائی کے شعبے میں 1.207 ارب ریال (45ارب روپے )مالیت کے 5 منصوبوں کی توثیق کی گئی‘ کابینہ اجلاس میں اسٹیٹ لائف کی تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے‘ کابینہ نے اس ادارے میں یو نین سر گر میوں پر پابندی لگای دی گئی ہے اور ادارے کو لازمی سروسز میں شامل کر دیا ہے ۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کاجائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سمیت لیجسلیٹو کیسز کی ڈسپوزل کیلئے قائم کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔وفاقی کابینہ نے آزاد کشمیر کو پانی کے چارجز ادا کرنے کے لیے قائم کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی۔ ذرائع کےمطابق وفاقی کابینہ نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران سیکیورٹی اور مختلف معاہدوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ میں سعودی عرب کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات پیش کی گئیں اور سعودی عرب کے توانائی کے شعبے میں 1.207 ارب ریال (45ارب روپے )مالیت کے 5 منصوبوں کی توثیق کی جبکہ اس دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ولی عہد کے دورہ سے توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

تازہ ترین