• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ ہے نیاپاکستان جس کی طرف دنیا دیکھ رہی ہے،عمران خان

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے پرائم منسٹرآ فس میں جمعرات کو اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے پاکستان پہنچنے پر فقید المثال استقبال، پاکستان میں مصروفیات اور معزز مہمانوں کیلئے کئے جانے والے دیگر انتظامات کا خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ یہ ہے نیا پاکستان جس کی طرف آج پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔ سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی‘ آسان ویزا اور کاروبار کیلئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں‘ پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے بھرپور کردار جاری رکھے گا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء‘خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ‘کور کمانڈر راولپنڈی کور ،ڈی جی آئی ایس پی آرودیگر حکام نے شرکت کی۔

تازہ ترین