• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی تعلقات پر اسلام آباد میںسہ روزہ تصویری نمائش اختتام پذیر

اسلام آباد( طاہر خلیل)پاک سعودی تعلقات کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ سہ روزہ تصویری نمائش جمعرات کو ختم ہوگئی۔ انٹر نیشنل اسلامک ریلیف کے سربراہ سعد مسعود الحارثی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ سعودی عرب کےہیڈ آف میڈیا نائف تمی، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے کی کوریج کے لئے آئے سعودی میڈیا نمائندے اور انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسرز، سکالرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سعد مسعود الحارثی نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی ڈائنا مکس بدل گئی ہیں اور اب یہ دیرپا اور نہایت مستحکم سٹرٹیجک بنیادوں پر منظم ہورہے ہیں۔
تازہ ترین