• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کو کمزور کر کے شہر کی خدمت نہیں ہوسکتی، میئر کراچی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کو کمزور کر کے شہر کی خدمت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی شہریوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں کے ایم سی کچی آبادی کا محکمہ شہری علاقوں کی کچی آبادیوں کو ریگولرائزڈ کرنے کے لئے قائم ہوا تھا مگر سندھ کچی آبادی اتھارٹی نے 50فیصد شہری علاقے کی کچی آبادیوں کو تحویل میں لے رکھا ہے جس سے بلدیہ عظمی کراچی کا ریونیو متاثر ہوا ہے لہٰذا سندھ کچی آبادی کے اربن علاقے فی الفور کے ایم سی کچی آبادی کے حوالے کئے جائیں، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے محکمہ کچی آبادی کے تزئین شدہ ماڈل دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور، کچی آبادی کمیٹی کے چیئرمین سعد بن جعفر، اراضیات کمیٹی کے چیئرمین ارشد حسن، چیئرمین ورکس کمیٹی حسن نقوی، سابق ڈائریکٹر کچی آبادی غلام عارف، سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی صباح الاسلام اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے محکمہ کچی آبادی کے مرکزی دفتر کا افتتاح کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔

تازہ ترین